Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستان اور عمان کی بحری افواج کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’نسیم البحر‘

Thumb

نئی دہلی، 11 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستان اور عمان کی بحری افواج کے درمیان مسقط میں منعقدہ مشترکہ بحری مشق ’نسیم البحر‘ میں باہمی تال میل بڑھانے، پیشہ ورانہ تعاون کو مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے بارے میں بہتر سمجھ بوجھ پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔

وزارت دفاع نے بدھ کو بتایا کہ 8 نومبر سے شروع ہونے والی اس مشق کے 15ویں ایڈیشن کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تال میل کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ تعاون مضبوط کرنا اور باہمی سمجھ بوجھ کو بہتر بنانا تھا۔

مشق کے بندرگاہی مرحلے کے دوران دونوں بحری افواج کے ماہرین نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے، سمندری بارودی سرنگوں سے نمٹنے اور آبی سروے جیسے موضوعات پر اپنے تجربات اور معلومات کا تبادلہ کیا۔

سمندری مرحلے میں ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس سورت اور عمان کی رائل نیوی کے جہاز ’المعزّر‘ نے مشترکہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس دوران جہازوں پر سوار ہوکر تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں اور ایک دوسرے کے جہازوں پر جاکر آپریشنل مشقیں کی گئیں۔

یہ مشق ہندوستان اور عمان کے درمیان مضبوط بحری شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ حکومت کے ’ساگر‘ وژن کے تحت علاقائی بحری شراکت داروں کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے تعاون کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

 

Ads

مضامین

Ads