ایران پر ڈرون حملے اسرائیل نے کیے ہیں:دی وال اسٹریٹ جرنل
واشنگٹن، 30 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) دی وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی کی دفاعی تنصیب پر ڈرون میزائل میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
اخبار نے ایک امریکی عہدےدار کے توسط سے یہ خبر دی ہے جس میں لکھا ہے کہ ایرانی شہر اصفہان میں واقع ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز کے قریب اسلحے کے گودام پر ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔
ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام کی بدولت دونوں ڈرونز کو تباہ کر دیا تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون پھٹنے کے نتیجے میں کارخانے کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ اصفہان کی گورنر شپ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاع دی تھی ۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ماہرین کا جاری کردہ پرامن جوہری پروگرام جوں کا توں جاری رہے گا۔
ایرانی پارلیمان میں اصفہان کے رکن حسین مرزئی نے گزشتہ شام یہ کہا تھا کہ ڈرون حملے اسرائیل کی شرارت ہیں جو کہ سال 2009 تا 2021 کے درمیان ایران کے خلاف جارحانہ رویہ رکھنے والی نیتین یاہو حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی کاروائی تھے ۔
علاوہ ازیں، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایران اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت کےلیے اسرائیل روانہ ہو رہے ہیں۔