Masarrat
Masarrat Urdu

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

Thumb

دبئی، 7 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء پر ہفتہ کو دبئی میں ہندوستان کے خلاف ان کی ٹیم کے ویمنز ایشیا کپ مقابلے کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کے لیے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

فاطمہ کو ضابطہ2.5 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، جو ”ایسی زبان، افعال یا اشاروں کا استعمال کرنے سے متعلق ہے جو توہین آمیز ہیں یا جو آؤٹ ہونے پر بلے باز کے جارحانہ ردعمل کو بھڑکا سکتے ہیں۔“ یہ جرم شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد ہوا، جب فاطمہ نے کیچ مکمل کرنے کے بعد پویلین کی طرف اشارہ کیا۔ 24 ماہ کی مدت کے اندر فاطمہ کا یہ دوسرا جرم تھا، جس سے ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہو گئی۔ انہیں اس سے پہلے 6 اگست، 2025 کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی-20 کے دوران ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

فاطمہ نے ہندوستان سے پاکستان کی بڑی ہار کے باوجود گیند سے اہم رول نبھایا تھا، انہوں نے پاکستان کے 55 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کے تین وکٹ لئے تھے۔ شفالی، جنہوں نے جارحانہ انداز میں ہندوستان کا تعاقب کرنا شروع کیا تھا، فاطمہ کا پہلا وکٹ تھیں، انہوں نے گیند باز کو ایک آسان کیچ دیا۔

فاطمہ نے جرم قبول کر لیا اور میچ ریفری سپریا داس کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا، جس کا مطلب ہے کہ کسی باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔ لیول 1 کی خلاف ورزیوں میں کم سے کم جرمانہ سرکاری تنبیہ اور کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد، ساتھ ہی ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔

پاکستان کے پاس ہندوستان سے ملی ہار پر دھیان دینے کے لیے بہت کم وقت ہے، ایشیا کپ میں اس کا اگلا مقابلہ پیر کو ہانگ کانگ سے ہوگا۔ ایک جیت انہیں سیمی فائنل میں لے جائے گی۔

 

Ads