Masarrat
Masarrat Urdu

سوئگی نے غذائی تحفظ سے متعلق خدشات کے لیے خصوصی ہیلپ لائن شروع کردی

Thumb

نئی دہلی، 7 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم سوئگی نے پیر کو بہتر کسٹمر سپورٹ کے لیے دو خصوصی سہولتیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔

کمپنی نے بتایا کہ 24 گھنٹے دستیاب رہنے والی ایک خصوصی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ صارفین 7948231850 پر فون کرکے اپنی شکایات یا مسائل درج کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اپنی ایپ کے ہیلپ سیکشن میں ایک مخصوص ’فوڈ سیفٹی‘ چینل بھی متعارف کرایا ہے۔

ایپ میں موجود اس خصوصی سیکشن کے ذریعے صارفین مختصر پیغام کے ذریعہ اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں اور متعلقہ تصاویر بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ صارفین کو اپنی شکایت کی صورتِ حال جاننے کے لیے ایک ٹکٹ نمبر فراہم کیا جائے گا۔

غذائی تحفظ سے متعلق شکایت درج کرانے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن پر فون کرنے والے صارفین کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک لنک بھی موصول ہوگا۔ اس لنک کے ذریعے صارفین اپنی شکایت سے متعلق اضافی معلومات اور تصاویر بھی شیئر کرسکیں گے۔

ہیلپ لائن اور ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کا سوئگی کی فوڈ سیفٹی ایشورنس ٹیم ترجیحی بنیاد پر جائزہ لے گی اور ضروری کارروائی کرے گی۔

سوئگی فوڈ مارکیٹ پلیس کے چیف بزنس آفیسر سدھارتھ بھاکو نے کہاکہ ’’ہم غذائی تحفظ کے معاملے میں اپنے ریسٹورنٹ پارٹنرز کے ساتھ مسلسل مل کر کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ہم ان طریقوں کو بھی مزید مضبوط بنا رہے ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنی کسی بھی تشویش یا شکایت کو ہمارے سامنے رکھ سکیں۔ صارفین کی رائے ہمیشہ سے ہمارے کام کرنے کے طریقۂ کار کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ یہ اضافی ذرائع کسی بھی خامی کی نشاندہی کرنے اور اسے دور کرنے میں مزید مدد کریں گے۔‘‘

 

Ads