آج یہاں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے میدان میں اتری شوال ذوالفقار اور منیبہ علی کی افتتاحی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 27 رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں شیفالی ورما نے منیبہ علی (13) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔
اگلے ہی اوور میں شری چَرنی نے گل فیروزہ (صفر) اور شوال ذوالفقار (14) کو آؤٹ کرکے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔ اس کے بعد پاکستان کی کوئی بھی بلے باز ہندوستانی گیندبازی حملے کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹک سکی۔
آٹھویں اوور میں شری چَرنی نے عائشہ جعفر (2) کو اپنا شکار بنا لیا۔ صدف شمس (3)، امِّ ہانی (6) اور نَشرہ سندھو (صفر) کو پریما راوت نے آؤٹ کیا۔ ہندوستانی گیندبازی حملے کے سامنے پاکستان کی نو بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔
19ویں اوور کی پہلی گیند پر دپتی شرما نے طوبی حسن (9) کو آؤٹ کرکے پاکستان کی اننگز کا 55 رن کے اسکور پر خاتمہ کردیا۔
ہندوستان کی جانب سے پریما راوت اور شری چَرنی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دپتی شرما کو دو وکٹیں ملیں۔ شیفالی ورما نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
