Masarrat
Masarrat Urdu

برکس اجلاس کے مدنظر 11ستمبرکودہلی کےسرکاری دفاتر میں رہے گی تعطیل

Thumb

نئی دہلی، 03 ستمبر(مسرت ڈاٹ کام) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے 11 ستمبر کو قومی راجدھانی خطہ دہلی کے تحت آنے والے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اداروں اور پبلک سیکٹر کے اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ دارالحکومت میں منعقد ہونے والے برکس سربراہ اجلاس اور اس سے وابستہ وسیع انتظامی اور سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تین ستمبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 11 ستمبر کو تعطیل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ برکس کانفرنس کے پیش نظر کیے جانے والے ضروری انتظامات اور عام لوگوں کو ہونے والی ممکنہ پریشانی کو کم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 18 واں برکس سربراہ اجلاس 11 سے 13 ستمبر تک یہاں بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا۔

 

 

Ads