سونل دینوشا کی نصف سنچری، لنچ تک سری لنکا کے 6 وکٹ پر 329 رنز
کولمبو، 27 اگست (مسرت ڈاٹ کام) سونل دینوشا (ناٹ آؤٹ 56) اور کیشرا نوونتا (ناٹ آؤٹ 46) کی مزاحمت بھری اننگز کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز جمعرات کو لنچ تک بھارت کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔
سری لنکا نے کل کے 6 وکٹ پر 229 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ صبح کا پورا سیشن سری لنکن بلے بازوں کے نام رہا۔ بھارتی گیند باز وکٹ حاصل کرنے کے لیے ترستے رہے اور انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ کل تک ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی گیند باز صبح کے سیشن میں ہی سری لنکا کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیں گے، لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ دوسری جانب سری لنکا نے اس سیشن میں 100 رنز کا اضافہ کرکے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔
اس دوران سونل دینوشا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کیشرا نوونتا بھی نصف سنچری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ لنچ تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے ہیں۔ سونل دینوشا (ناٹ آؤٹ 56) اور کیشرا نوونتا (ناٹ آؤٹ 46) کریز پر موجود ہیں۔
یواین آئی۔ ظا