Masarrat
Masarrat Urdu

افغانستان-ہندوستان ٹی20 سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

Thumb

نئی دہلی، 21 اگست (مسرت ڈاٹ کام) افغانستان اور ہندوستان کے درمیان اگلے ماہ ہونے والی تین میچوں کی ٹی20 بین الاقوامی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

موجودہ شیڈول کے مطابق میچ 13، 15 اور 17 ستمبر کو کھیلے جانے ہیں، لیکن اے سی بی نے انہیں 11، 13 اور 14 ستمبر کو کرانے کی تجویز دی ہے۔ ان میں 14 ستمبر، یعنی گنیش چترتھی کے دن میچ کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ اے سی بی نے ثقافتی تقریبات کے پیش نظر تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست کی ہے اور اس کا مقصد ناظرین اور اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ نئی دہلی کا ارون جیٹلی اسٹیڈیم تینوں میچوں کی میزبانی کرے گا۔

اے سی بی کے حکام کو امید ہے کہ بی سی سی آئی اس تجویز کو قبول کرسکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے پاس سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام اور ایشین گیمز کے آغاز کے درمیان کچھ وقت بھی موجود ہے۔

جون میں ہندوستان نے افغانستان کے خلاف ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ آئندہ ٹی20 سیریز کے ساتھ دونوں ٹیمیں تینوں فارمیٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکی ہوں گی۔

 

Ads