Masarrat
Masarrat Urdu

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ٹرمپ کی تازہ بکواس پرخبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا مالک اور فرمانروا ایران ہے

Thumb

 تہران, 15 اگست (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعوؤں کے جواب میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کا اٹوٹ حصہ ہے۔

 ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی صدر کی بکواس اس ہلکے دماغ فرد کے خواب وخیال کی باتیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ کا مالک اور فرمانروا، ایران ہے۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم فوجی میدان میں ٹرمپ پر ثابت کرچکے ہیں کہ آبنائے ہرمز ایرانی قلمرو کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس میں ہر قسم کی مہم جوئی جارح طاقت کی نابودی پر منتج ہوگی۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ اور اس کے مشیر جان لیں کہ ان کے فوجیوں کے بوٹ آبنائے ہرمز کو ہرگز مس نہیں کرسکیں گے۔ جو چیز تمھارے اربوں ڈالر کے بحری بیڑے حاصل نہ کرسکے،وہ چند ٹوئٹ اور دعوؤں سے کیا حاصل کرپاؤگے۔   

Ads