Masarrat
Masarrat Urdu

آبنائے ہرمز بند، قواعد کی پابندی نہ کرنے پر کاروائی کی جائے گی، ایرانی عہدیدار

  • 13 Aug 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 13 اگست (مسرت  ڈاٹ کام) ایک ایرانی سیاسی و دفاعی عہدیدار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور ایران نے اس آبی گزرگاہ کے حوالے سے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نام ظاہر نہ کرنے والے ایک ایرانی سیاسی و دفاعی عہدیدار نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولی نہیں گئی اور ایران نے اس گزرگاہ کے حوالے سے اپنی پالیسی میں معمولی سی بھی ترمیم نہیں کی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط اور اقدامات کی پابندی نہیں کرے گا، اسے ضروری تنبیہ اور مناسب کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ بڑے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں موجود خطرات کے باعث اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بحری جہاز ایران کے مقرر کردہ اقدامات اور ضوابط کی پابندی نہ کرنے کے باعث غلطی کرتا ہے تو اسے تکنیکی مسائل یا سلامتی سے متعلق خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم ایک بار پھر تاکید کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز ایران کی نگرانی اور انتظام کے تحت ہے۔

Ads