Masarrat
Masarrat Urdu

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

Thumb

لزبن، 12 اگست (مسرت ڈاٹ کام) پرتگال کے اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے یہاں ایک شہری تقریب میں اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی۔ میڈرڈ میں ملاقات کے بعد 2016 سے ساتھ رہنے والے اس جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی انگوٹھیوں کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔

41 سالہ رونالڈو نے اپنے کلب النصر کے 2026-27 سعودی پرو لیگ سیزن کے آغاز سے صرف چار روز قبل شادی کی۔

اس جوڑے نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن سے تقریباً 20 میل مغرب میں واقع ساحلی شہر کاسکائس میں شادی کی، جس میں ان کے پانچ بچے بھی شریک ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ رونالڈو نے اسپورٹنگ، مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ، یووینٹس، النصر اور پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے کریئر میں تقریباً 1000 گول کیے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنا چھٹا ورلڈ کپ کھیلا اور مردوں کے ورلڈ کپ کے فائنل میں سب سے زیادہ مرتبہ شرکت کرنے کا ریکارڈ ارجنٹائن کے لیونل میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنے نام کیا۔

 

Ads