مغربی ایشیا کی صورتحال کے بارے میں ہندستان نے کہا ہے کہ وہاں کے واقعات اور حالات پر اس کی گہری نظر ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز میڈیا بریفنگ میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندستان مغربی ایشیا کے تنازع کی پیشرفت پر مسلسل قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان معاہدے پر انہوں نے کہا، "جہاں تک اس معاہدے کا تعلق ہے، ہم ہندستان کی قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام دونوں کے نقطہ نظر سے اس کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہندستان اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہے اور اس سمت میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔"
قابلِ ذکر ہے کہ تینوں ممالک نے سات اگست کو ایک سہ فریقی دفاعی معاہدے 'مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے' پر دستخط کیے تھے۔
