عدالت نے استغاثہ، شکایت کنندگان اور دفاع کی تفصیلی بحث کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد سنایا۔ کارروائی بند کمرے میں کی گئی۔
خاتون پہلوانوں کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ ربیکا جان پیش ہوئیں جبکہ ایڈوکیٹ راجیو موہن نے برج بھوشن سنگھ کی نمائندگی کی۔ مئی 2024 میں، عدالت نے سنگھ کے خلاف جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزامات طے کیے تھے، تاہم انہیں ایک شکایت کنندہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں بری کر دیا گیا تھا۔
شریک ملزم ونود تومر پر صرف ایک شکایت کنندہ کے سلسلے میں مجرمانہ دھمکی دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور باقی الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعات کے تحت عزت کو مجروح کرنے، جنسی ہراساں کرنے، پیچھا کرنے اور مجرمانہ دھمکی دینے کہ چارج شیٹ داخل کی گئی تھی ، جبکہ تومر کو اعانت کے الزام کا بھی سامنا تھا۔ مبینہ واقعات 2016 اور 2019 کے درمیان ڈبلیو ایف آئی کے دفتر، سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ اور بیرون ملک دوروں کے دوران پیش آئے تھے ۔ ایک نابالغ پہلوان کی طرف سے درج کرائے گئے پوکسو کیس کے بعد پولیس کی جانب سے منسوخی کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد اسے بند کر دیا گیا تھا۔
