مسٹر گاندھی نے پیر کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا کہ خبریں ہیں کہ بہار میں مظاہرہ کر رہے طلبہ پر اے کے-47 سے گولیاں چلائی گئیں اور سینکڑوں طالب علموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر اپنے وعدے سے پلٹنے کا الزام لگایا اور سوال کیا کہ طلبہ پر کوئی ایف آئی آر درج نہ کرنے اور انہیں رہا کرنے کا وعدہ کہاں گیا۔ حکومت نے وعدے نبھانے کے بجائے طالب علموں پر مہلک حملے اور بربریت کی۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ دہلی میں طالب علموں پر پیلٹ گن چلائی گئی اور بہار میں اے کے-47 کا استعمال ہوا۔ ان کے مطابق اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار اور دہلی ہر جگہ طلبہ کے خلاف کارروائی کا ایک جیسا پیٹرن دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے حکومت پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ تعلیمی نظام میں اصلاح کرنا اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ حکومت ہر طریقے سے طلبہ کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کانگریس رہنما نے مسٹر مودی سے طالب علموں سے معافی مانگنے اور ان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ کارروائی طالب علموں پر نہیں، بلکہ ان لوگوں پر ہونی چاہیے جنہوں نے ان پر تشدد کیا۔
