Masarrat
Masarrat Urdu

پردھان کو استعفیٰ دینا پڑے گا، استعفے کے بغیر حکومت کے ساتھ میٹنگ کا کوئی مطلب نہیں:سی جے پی

Thumb

نئی دہلی، 25 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ ان کے استعفے کے بغیر حکومت کے ساتھ میٹنگ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

سی جے پی کے قومی ترجمان آشوتوش رانکا نے ہفتے کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ "کل کی میٹنگ میں معاوضے اور قانونی معاملات پر مثبت ردعمل ملا۔ اصولی طور پر اتفاق ہوا۔ ہمیں امید ہے کہ آج وہ تحریری معاہدہ بھی مل جائے گا، لیکن اہم مانگ مسٹر پردھان کے استعفے کے تعلق سے کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں ہوا ہے۔" انہوں نے کہا کہ "کل ہم نے مین اسٹریم میڈیا میں دیکھا کہ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ مسٹر پردھان استعفیٰ نہیں دیں گے۔ اگر مسٹر پردھان استعفیٰ نہیں دیتے ہیں، تو ہمیں بتا دیں۔ پھر اس طرح کی میٹنگ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہم اپنی مستقبل کی حکمت عملی پر کام کریں گے۔" مسٹر رانکا نے کہا کہ "اگر حکومت کا رویہ ایسا ہی رہا، تو ہم سخت موقف اپنانے پر مجبور ہوں گے۔" حکومت کی جانب سے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے 47 اہلکاروں کو ہٹائے جانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ "ہمیں کئی تفصیلات پر غور کرنا ہوگا، لیکن ہم پھر سے اسی بات پر بحث کر رہے ہیں۔ آخری جواب دہی وزیر تعلیم کی ہے، کیونکہ پیپر لیک اور نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) پیپر لیک کے بعد طلباء کی خودکشی کے واقعات کے وہ براہ راست ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "انہیں استعفیٰ دینا ہوگا۔ ہم مسلسل دیگر وسیع اصلاحات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ کل ہم نے حکومت کو مطالبات کا ایک چارٹر بھی سونپا۔ اسے حکومت کو سونپ دیا گیا ہے۔" سی جے پی کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب سی جے پی اور مرکزی حکومت کے درمیان آج تیسرے دور کی بات چیت ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو اس معاملے پر سی جے پی کے نمائندے سورَو داس اور مسٹر رانکا نیز مرکز حکومت کی جانب سے مرکزی وزیر جے پی نڈا اور جتییندر سنگھ نے بات چیت کی تھی۔

 

Ads