Masarrat
Masarrat Urdu

آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں، خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرز خطرے کی زد میں، سپاہ پاسداران

  • 23 Jul 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 23 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے تین آئل ٹینکروں میں سے ایک میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جبکہ دیگر دو ٹینکر واپس لوٹ گئے، اور امریکہ کی کارروائیاں جاری رہنے تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور امریکہ کی جانب سے خطے میں جاری کارروائیوں کے دوران اس اہم آبی گزرگاہ سے کسی بھی آئل ٹینکر کو آمد و رفت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان کے مطابق تین آئل ٹینکروں نے امریکی فوج کی ترغیب پر آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کی، تاہم ایک ٹینکر میں دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جبکہ باقی دو ٹینکر فوری طور پر واپس مڑ گئے۔

سپاہ کی بحریہ نے خبردار کیا کہ جو بھی جہاز اسلامی جمہوریہ ایران سے ہم آہنگی کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا، اسے بھی اسی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ خطے میں کشیدگی بڑھا کر عالمی توانائی کے تحفظ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

سپاہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے، کیونکہ ان کا نتیجہ صرف توانائی کے بحران، زرعی کھاد کی قلت اور اپنی مزید بدنامی کی صورت میں نکلے گا۔

Ads