Masarrat
Masarrat Urdu

جیڈن لینکس کی شاندار گیندبازی، نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی

Thumb

پروویڈنس (گیانا)، 17 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) جیڈن لینکس کی چار وکٹوں اور ٹام لیتھم (ناٹ آؤٹ 31) و ڈین فاکسکرافٹ (ناٹ آؤٹ 22) کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔

ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 37.1 اوورز میں 140 رنز پر سمیٹ دیا۔ کیسی کارٹی نے 48 رنز بنائے، جبکہ جیدن لینکس نے 52 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سینٹنر نے دو اور مائیکل بریسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات سست رہی، لیکن ٹام لیتھم اور ڈین فاکسکرافٹ نے چھٹے وکٹ کے لیے ناٹ آوٹ 52 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو 39.3 اوورز میں 141/4 تک پہنچا کر فتح دلائی۔ ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے وٹیل لاز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مختصر اسکور:

ویسٹ انڈیز: 140 (37.1 اوور)، کیسی کارٹی 48؛ جیدن لینکس 4/52، مچل سینٹنر 2/15، مائیکل بریسویل 2/33۔

نیوزی لینڈ: 141/4 (39.3 اوور)، ٹام لیتھم ناٹ آؤٹ 31، ڈیرل مچل 28، ڈین فاکسکرافٹ ناٹ آؤٹ 22؛ وٹیل لاز 3/39۔

 

 

Ads