Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

  • 17 Jul 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 17 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے شام اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، ایرانی فورسز نے صبح سویرے شام کے علاقے التنف میں قائم امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں امریکی فوج کا ایک رڈار سسٹم اور خصوصی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے متعدد ہیلی کاپٹر تباہ ہو گئے، جبکہ بڑی تعداد میں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاسدارانِ انقلاب نے کویت میں قائم امریکی فوجی اڈے پر نصب ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول برقرار ہے اور جب تک امریکی حملے جاری رہیں گے، وہ اس اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے تیل اور گیس کی برآمدات کو روکتے رہیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز شام میں ایک بڑی کارروائی کے دوران حزب اللہ کے لیے اسمگل کی جانے والی جدید ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی گئی تھی۔ یہ جدید میزائل، ڈرونز اور دیگر اسلحہ عراق سے ایک آئل ٹینکر میں چھپا کر شام کے راستے لبنان لے جایا جا رہا تھا۔

 

Ads