Masarrat
Masarrat Urdu

امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا

  • 17 Jul 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 18 جون (مسرت ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کرنے پر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مہم نے ایران کی سفارتکاری کے خلاف امریکی رائے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

امریکی نائب صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت کے کچھ ارکان ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی مخالفت کرنے کے لیے امریکی رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بدھ کو نشر ہونے والے امریکی پوڈ کاسٹر جو روگن کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیے گئے ریمارکس میں، وینس نے واشنگٹن کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک پر غیرمعمولی طور پر نکتہ چینی کی۔

وینس نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کے گزشتہ ماہ طے پانے والے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں کسی شک کے سائے سے باہر جانتا ہوں کہ اسرائیلی حکومت کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو دراصل ہمیں اس پالیسی سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ فوجی مہم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت ہمیں پالیسی سے ہٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عناصر نے امریکہ میں مہم چلائی جس میں بھاری رقم خرچ کی، ایپسٹین کے اسرائیلی انٹیلی جنس سے رابطے حقیقت ہیں تاہم صدر ٹرمپ بیلک میل نے ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں زمینی فوج نہیں اتاریں گے ایران تنازع کا حل فوجی کارروائی نہیں سفارت کاری ہے۔

 

Ads