جج سورن کانت شرما نے معاملے کی سماعت کے بعد یہ ہدایت دی۔ عدالت نے ہر معاملے میں ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا بھی مسٹر یادو کو حکم دیا، جس میں سے ایک کروڑ چار لاکھ 75 ہزار روپے شکایت کنندہ کو اور 25 ہزار روپے ریاست کو دیے جانے ہیں۔
ہائی کورٹ نے راجپال یادو کی اہلیہ محترمہ رادھا یادو کو بھی ہر معاملے میں شکایت کنندہ کو 5 لاکھ 51 ہزار روپے کی ادائیگی کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے کہا کہ سمجھوتے کا احترام کرنے کے کئی مواقع ملنے کے باوجود، مسٹر یادو اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے اور آخر کار انہوں نے کہا کہ وہ آگے ادائیگی کرنے کے بجائے جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔
عدالت نے انہیں اس فیصلے کو سپریم کورٹ کے سامنے چیلنج کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا ہے اور انہیں پروبیشن کا فائدہ دینے سے انکار کر دیا۔
