تہران، 8 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) ایران کے نائب وزیرخارجہ نے امریکا کی تازہ فوجی جارحیت کو اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور ملی مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات انجام دے گا
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے بدھ 8 جولائی کی صبح امریکی خلاف ورزی پر ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ " امریکا نے گزشتہ تین ہفتے میں مفاہمتی یاد داشت کی شق 1 اور 2 کی بارہا خلاف ورزی کی ہے۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں امریکی عہدشکنی کے نتائج کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات انجام دے گا۔
جنوبی ایران کے بعض علاقوں پر امریکا کی تازہ فوجی جارحیت کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب نے امریکی جارحیت کا محکم جواب دیئے جانے کی خبر دی ہے۔
