Masarrat
Masarrat Urdu

پاسداران انقلاب اسلامی نے تازہ امریکی جارحییت کے جواب میں امریکا کے اہم فوجی مراکز پر 85 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے

  • 08 Jul 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران, 8 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ رابطہ عامہ نے ایک بیان جاری کرکے تازہ امریکی جارحیت کے ابتدائی جواب میں اس کے پچاسی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

 سپاہ  پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید امام امت اسلام کی الوداعی رسومات اور تشییع جنازہ میں ایرانی عوام کی بے مثال شرکت کے بعد، جارح امریکی حکومت نے جس کی شکست کے پہلو روز بروز زیادہ آشکارہ ہورہے ہیں اور وہ شہید رہبر انقلاب کے جسد پاک کی تاریخی الوداعی رسومات میں عوام کی بھرپور اور بے مثال شرکت کو اپنی شکست سمجھتی ہے،ایک بار پھر عہد شکنی کی تکرار کی اور بچوں کی قاتل امریکی فوج نے شہید رہبر انقلاب کی پرشکوہ الوداعی رسومات  سے وحشت زدہ ہوکر، آج صبح صوبہ ہرمزگان اور ماہ شہر کے ساحلوں پر غیر فوجی تنصیبات پر حملہ کرکے ایک بار پھر مفاہمتی یاد داشت کی خلاف ورزی کی۔    

 سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ اس جارحیت کے ابتدائی جواب میں، سپاہ نیوی اور ایرو اسپیس فورس نے اپنی مشترکہ ڈرون اور میزائل کارروائیوں میں، بحرین کی سلمان بندرگآہ میں امریکا کے پانچویں بیڑے اور کویت میں اس کے علی السالم ایئر بیس کے 85 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ایک ایم کیو نائن ڈرون مار گرایا جو کارروائیوں میں مداخلت کرنا چاہتا تھا۔  

Ads