Masarrat
Masarrat Urdu

مودی حکومت لوگوں پر زبردستی تھوپ رہی ہے 20 فیصد ایتھنول ملا پٹرول : کیجریوال

Thumb

نئی دہلی، 03 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے لوگوں پر زبردستی 20 فیصد ایتھنول ملا پٹرول تھوپنے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کے لیے پورا ملک ایک تجربہ گاہ ہے۔

مسٹر کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ حکومت لوگوں پر زبردستی 20 فیصد ایتھنول ملا پٹرول تھوپ رہی ہے۔ جبکہ ایتھنول سے گاڑیاں بند ہو رہی ہیں، پارٹس خراب ہو رہے ہیں اور مائلیج بھی 30 فیصد کم آ رہا ہے۔ اس سے ملک بھر میں لوگوں کے اندر زبردست غصہ ہے۔ جب گاڑیوں کا 30 فیصد مائلیج کم آ رہا ہے، تو ایتھنول ملا پٹرول بھی 30 فیصد سستا ہونا چاہیے۔ عآپ کنوینر نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 20 فیصد ایتھنول بلینڈڈ پٹرول کے تعلق سے عوام میں بہت غصہ ہے۔ 30 جون کو مرکزی حکومت نے اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ میں یہ کہا کہ یہ صرف ایک تجربہ ہے اور اس کے نتائج کی بنیاد پر آگے کی کارروائی طے کی جائے گی۔ جب یہ خبر اگلے دن میڈیا میں آئی، تو مرکزی حکومت بالکل مکر گئی۔ مرکزی حکومت نے بیان جاری کر کے کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں بولا ہے، یہ جھوٹ ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ یہ کیسا تجربہ ہے؟ تجربہ تب ہوتا ہے جب کسی چیز کو 50، 100، 500 یا 1000 گاڑیوں پر کر لیا جاتا اور اس تجربے کی بنیاد پر جو نتائج آتے، ان کی بنیاد پر یہ طے کیا جاتا کہ اسے پورے ملک میں لاگو کرنا ہے یا نہیں۔ پورے ملک کی 140 کروڑ آبادی کی تمام گاڑیوں پر انہوں نے ایتھنول بلینڈڈ پٹرول لازمی کر دیا ہے اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ تجربہ کر رہے ہیں۔ جن لوگوں کی گاڑیاں خراب ہو رہی ہیں، کیا وہ ان کو معاوضہ دیں گے؟ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ لوگ بہت بڑے پیمانے پر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ 30 فیصد کم ایوریج آ رہی ہے لیکن حکومت اس سے پوری طرح انکار کر رہی ہے۔ جبکہ خود مرکزی حکومت کے ہی ایکسپرٹ، بھارت پٹرولیم کیمیکل لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انوراگ کا یہ بیان ہے کہ ظاہر ہے، ایتھنول کا مائلیج کم ہوتا ہے، اس لیے اس کی کیمیائی شکل کی وجہ سے اس کا مائلیج 30 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کا الزام ہے کہ ان کی گاڑی کے پارٹس اور انجن خراب ہو رہا ہے اور انجن میں زنگ لگ رہا ہے۔ اگر لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں، تو حکومت لوگوں کے ساتھ زبردستی کیوں کر رہی ہے؟ وہ اسے واپس کیوں نہیں لے رہی؟ لوگوں نے ہی اسے ووٹ دے کر چنا ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے ووٹ کی عزت کرے، لوگوں کی بات سنے اور ان کے حساب سے چلے۔

 

Ads