کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا، کاروبار میں آسانی کی کرائی یقین دہانی
نئی دہلی، 02 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ہندوستان میں کام کرنے والی جاپان کی کمپنیوں سے ان کا کوئی بھی مسئلہ سمجھنے اور کاروبار میں آسانی کو بڑھانے کے لیے وزیر اعظم کے دفتر میں ایک 'خصوصی ہفتہ' منعقد کرنے کا وعدہ کیا جہاں دفتر کے سینئر افسران ان سے تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے جاپانی کمپنیوں کے سامنے ملک میں اپنی سرمایہ کاری کو اگلی ایک دہائی میں 10 لاکھ کروڑ ین تک پہنچانے اور یہاں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کی تعداد دگنی کرنے کا ہدف رکھا۔ وزیر اعظم یہاں ہندوستان-جاپان بزنس فورم میں دونوں ممالک کی صنعت و تجارت کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ جاپان کی وزیر اعظم ساناۓ تاکائچی بھی موجود تھیں۔ مسٹر مودی نے محترمہ تاکائچی کو "چھوٹی بہن" کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید متحرک اور وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیمی کنڈکٹر، فارما اور اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ "میں آپ کے سامنے ایک خیال رکھنا چاہتا ہوں۔ میں ایک ایسی دنیا کا تصور کرتا ہوں، جہاں جاپان کی ٹیکنالوجی اور ہندوستان کی مارکیٹ کے امکانات مل کر، سیمی کنڈکٹر، فارما اور اہم معدنیات میں، دنیا کو مضبوط سپلائی چین فراہم کریں، جہاں جاپان کا سرمایہ اور ہندوستان کی خواہشات مل کر، جہاز سازی، گاڑیوں اور صاف ستھری توانائی کے شعبے میں نئی عالمی قیادت تیار کریں۔ جہاں ہندوستان اور جاپان کے اسٹارٹ اپس سے، اے آئی، کوانٹم اور بائیو ٹیک میں، دنیا کے اگلے دور کا انقلاب پیدا ہو... اور خلائی و دفاعی شعبے میں بے مثال تعاون سے ہم عالمی سلامتی میں اپنا تعاون مضبوط کریں۔"
مسٹر مودی نے ہندوستان-جاپان کے درمیان تعلقات کو "بہت خاص" بتاتے ہوئے کہا کہ جاپان کی کچھ کمپنیاں ہندوستان میں ایک صدی سے بھی زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہیں اور دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کی کامیابی کی کئی "روشن مثالیں" موجود ہیں۔ جاپانی کمپنیوں کو ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید بڑھانے کا وعدہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ "آج میں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں، میرا آفس، یعنی پی ایم او ایک 'خصوصی جاپان کاروباری ہفتہ' کا انعقاد کرے گا۔ اس میں پی ایم او کے سینئر افسران، آپ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے، بیٹھیں گے، آپ کے مسائل کو سمجھنے کے لیے اور کاروبار میں آسانی کو مزید بڑھانے کے لیے آپ سے پورے دل سے گفتگو کریں گے۔"
مسٹر مودی نے اس موقع پر کھرکھودا (ہریانہ) میں ماروتی سوزوکی کے ایک نئے پلانٹ کا جاپان کی وزیر اعظم کے ساتھ مل کر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ پلانٹ کے پوری صلاحیت پر پہنچنے پر وہاں سالانہ 10 لاکھ گاڑیاں بنیں گی۔ اس پلانٹ پر کل 35,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اندازہ ہے۔
