Masarrat
Masarrat Urdu

پورے ملک میں کورونا سے صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ

Thumb

نئی دہلی، 23 جنوری 2023، پورے ملک میں راحت کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 118 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,49,346 ہو گئی ہے۔ بحالی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
صحت وخاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.28 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو معاملے کم ہو کر 1,934 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے میں ایک مریض کی کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کی وجہ سے موت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,735 رہ گئی ہے۔ شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین فعال معاملوں میں کمی کے ساتھ کیسوں کی کل تعداد کم ہو کر 13 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 19,80,812 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 26,522 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
جنوبی ہندوستان کے کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ایکٹو کیسز کم ہو کر 1,223 ہو گئے ہیں، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,56,656 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,572 ہے۔
کرناٹک میں پانچ فعال معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 151 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,32,231 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,309 پر مستحکم ہے۔
ملک کی مالیاتی راجدھانی مہاراشٹر میں کورونا کے چار ایکٹیو کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 124 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,88,517 ہو گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,420 ہے۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ایکٹو کیسز میں اضافے کے بعد ان کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 7,64,993 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک کل 19,289 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ایکٹیومعاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 30 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1,73,661 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 1,975 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔؎
مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں کورونا کے دو فعال معاملوں میں اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,74,651 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4,785 پر مستحکم ہے۔
اس کے علاوہ گجرات اور مغربی بنگال میں بالترتیب کورونا کے ایک ایک کیس میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ راحت کی بات ہے کہ انڈمان و نکوبار جزائر، آسام، دادرو نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔
 

Ads