اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
جے ڈی وینس نے کہا، "میری زندگی میں دو پسندیدہ ہندوستانی اور پاکستانی شخصیات ہیں، ایک میری ہندوستانی نژاد اہلیہ اوشا وینس اور دوسرے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں جو یہاں موجود ہیں۔"
ان کا یہ غیر معمولی تبصرہ اس لیے بھی توجہ کا مرکز بن گیا کیونکہ یہ ایک ایسے حساس سفارتی موقع پر سامنے آیا جب واشنگٹن اور تہران ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں کشیدگی سے متعلق ممکنہ معاہدے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔
جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس ایک ہندوستانی نژاد امریکی وکیل ہیں اور نائب صدر کے ساتھ اہم عوامی اور سفارتی تقریبات میں نمایاں طور پر شریک رہتی ہیں۔
دریں اثنا، امریکہ کی پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی مسلسل مشاورت جاری ہے، جو ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور قطر نے امریکہ اور ایران کے درمیان رابطوں کو آگے بڑھانے اور مذاکرات میں پیش رفت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
