Masarrat
Masarrat Urdu

سوئٹزرلینڈ کی امریکہ و ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب برگن اسٹاک میں ہونے کی تصدیق

  • 17 Jun 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

جنیوا، 17 جون (مسرت ڈاٹ کام) سوئٹزر لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سوئٹزر لینڈ کے معروف سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں ہونے کی تصدیق کر دی۔

سوئس وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین اور ثالثوں کی تجویز پر ملاقات برگن اسٹاک میں رکھی ہے، سوئٹزر لینڈ اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کو ترجمان وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ سوئٹزر لینڈ گزشتہ کئی دنوں سے امریکہ، ایران، پاکستان اور قطر کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے سوئٹزر لینڈ عملی اور سفارتی ماحول فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ معاہدے پر دستخط پاکستان کی میزبانی میں ہوں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گے۔

 

Ads