راہل گاندھی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکی حملوں میں تین ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت کے چند ہی دن بعد نہ کوئی افسوس کا اظہار کیا گیا اور نہ ہی کوئی معذرت کی گئی، بلکہ اس کے برعکس امریکہ مسلسل احکامات جاری کر رہا ہے۔
انہوں نے لکھاکہ "ان کے الفاظ دیکھیے، امریکی فوج کے احکامات پر فوری عمل کریں'۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔‘‘
کوئی بھی آزاد ملک ایسی زبان کبھی برداشت نہیں کرے گا، لیکن ہمارے سمجھوتہ پسند وزیرِ اعظم؟ خاموش۔ وہ ایک فرمانبردار ملازم کی طرح بات سنتے ہیں اور احکامات پر عمل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ"سمجھوتہ پسند وزیرِ اعظم ملک کے وقار کا دفاع نہیں کریں گے، کیونکہ جو لوگ ملک کی توہین کرتے ہیں، وہی ان پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔"
