Masarrat
Masarrat Urdu

تب تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک دشمن ندامت محسوس نہ کرے: ابراہیم رضائی

  • 08 Jun 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 8 جون (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ہم تب تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک دشمن ندامت محسوس نہ کرے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی قسم کی مس کیلکولیشن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، امن و استحکام کا راستہ داخلی محاذ کی مضبوطی اور جدوجہد سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ دشمن کو فیصلہ کن جواب دینے کے لیے خود کو تیار نہیں کرتے، تو جنگ آپ کے دروازے پر دستک دے گی، جنگ بندی کے بعد ایرانی افواج نے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ اور نقصانات کا ازالہ کر لیا ہے۔

ابراہیم رضائی نے کہا کہ ہم 9 مارچ کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے، جب تک دشمن اپنی سوچ، حکمتِ عملی میں تبدیلی نہ لے آئے۔

 

Ads