تہران، 8 جون (مسرت ڈاٹ کام) "یا حیدرِ کرارؑ" کے کوڈ ورڈ کے ساتھ اور 12 روزہ جنگ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے "آپریشن نصر" کا آغاز کر دیا ہے، جس میں نواتیم اور تل نوف کے اہم فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تہ
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق فضائیہ کے اہلکاروں نے "یا حیدرِ کرارؑ" کے کوڈ ورڈ کے ساتھ اور 12 روزہ جنگ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے "آپریشن نصر" کا آغاز کر دیا ہے، جس میں نواتیم اور تل نوف کے اہم فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بیان کے مطابق اس آپریشن میں صہیونی رژیم کے اہم اسٹریٹجک فضائی اڈوں، نواتیم اور تل نوف، کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سپاہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صہیونی رژیم کی جانب سے ایران کے تین مختلف مقامات پر ریڈار تنصیبات پر میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں فوری ردِعمل اور وسیع ہدفی فہرست اس مرحلے کی نمایاں خصوصیات ہیں۔
سپاہِ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تمام جنگی اور عملیاتی یونٹس ہر محاذ پر وسیع اور عبرت آموز کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کے مختلف ممکنہ اقدامات کے مطابق پیشگی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
