Masarrat
Masarrat Urdu

راہل گاندھی نے دھرمیندر پردھان کو برطرف کرنے کا مطالبہ دہرایا

Thumb

نئی دہلی، 02 جون (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے سی بی ایس ای میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ دوبارہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کے تبادلے کے بجائے حقیقی جوابدہی طے ہونی چاہیے۔

راہل گاندھی نے منگل کو ایکس پر لکھا کہ سی بی ایس ای کے چیئرمین اور سیکریٹری کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ایک رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، لیکن اس پورے معاملے کے ذمہ دار وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو بچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ "افسران کو ہٹا دیا گیا، جبکہ وزیر محفوظ ہیں۔ یہ جوابدہی نہیں بلکہ معاملے کو دبانے کی کوشش ہے۔ میرا مطالبہ آج بھی وہی ہے کہ وزیرِ تعلیم کو برطرف کیا جائے اور پورے معاملے کی آزاد عدالتی جانچ کرائی جائے۔"

کانگریس رہنما نے کہا کہ یہ ایسا مطالبہ نہیں جسے آسانی سے فراموش کیا جا سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اگر نریندر مودی کو سی بی ایس ای کے 18.5 لاکھ طلبہ کی فکر ہوتی تو وزیرِ تعلیم کو اب تک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہوتا۔

 

Ads