Masarrat
Masarrat Urdu

کرناٹک کے گورنر نے سدارامیا کا استعفیٰ قبول کیا، کابینہ تحلیل

Thumb

بنگلورو، 29 مئی (مسرت ڈاٹ کام) کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ مسٹر سدارامیا کی جانب سے اپنا استعفیٰ سونپے جانے کے ایک دن بعد گورنر نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

یہاں راج بھون سے جاری ایک سرکاری تصدیق کے مطابق، گورنر نے مسٹر سدارامیا کی قیادت والی کابینہ کو بھی فوری طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ جب تک متبادل انتظام نہیں ہو جاتا، مسٹر سدارامیا وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

مسٹر سدارامیا نے جمعرات کو کانگریس ہائی کمان کی ہدایات کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ان کی جگہ کسے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سونپا جائے گا۔

 

 

Ads