Masarrat
Masarrat Urdu

حج 2026 میں 17 لاکھ 7 ہزار 301 عازمین نے فریضہ ادا کیا

Thumb

مکرمکرمہ، 27 مئی (مسرت ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ادارہ شماریات نے حج 2026 کے سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق رواں برس حج 2026 میں 17 لاکھ 7 ہزار 301 عازمین نے فریضہ ادا کیا۔

بیرونِ ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 655 رہی، جب کہ اندرونِ ملک حجاج کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 646 ریکارڈ کی گئی، حج 2026 میں 8 لاکھ 93 ہزار 396 مرد اور 8 لاکھ 13 ہزار905 خواتین شامل تھیں۔

14 لاکھ 85 ہزار 729 عازمین فضائی راستے سے سعودی عرب پہنچے، 54 ہزار 429 حجاج زمینی جب کہ 6 ہزار 497 سمندری راستے سے مملکت پہنچے، یہ حج اعداد و شمار وزارتِ داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 6 برسوں سے یونیفائیڈ رجسٹر بیسڈ ماڈل کے تحت یہ اعداد و شمار تیار کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔

 

Ads