Masarrat
Masarrat Urdu

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تو جوہری معاملے پر60 روزمیں مذاکرات ہونگے: ایران

  • 25 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 25 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں تاہم کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران مذاکرات کر رہا ہے تاہم ایران اس وقت جوہری معاملے پر بات چیت نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے جبکہ پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایم اویوکوحتمی شکل دی گئی توجوہری معاملے سمیت مفاہمتی یادداشت کی کچھ تفصیلات اوردیگر موضوعات پر بھی60 دن میں مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ 14 نکاتی ایم او یوجنگ کے خاتمے اور امریکی بحری ناکا بندی ختم کرنے پر مرکوز ہے، بدلے میں ایران ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ انہوں نےکہاکہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں لے گالیکن خدمات کی فراہمی کی فیس (سروس چارجز ) لینا عام بات ہے، اسےٹول نہیں کہاجاناچاہیے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ممکنہ معاہدے کا حصہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی پیشرفت پاکستان کی ثالثی میں ہفتوں سے جاری مذاکرات اوررابطوں کانتیجہ ہے۔

 

Ads