Masarrat
Masarrat Urdu

کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر 7 سال بعد سعودی پرو لیگ کا چیمپئن بن گیا

Thumb

ریاض، 23 مئی (مسرت ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر کلب نے سعودی پرو لیگ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جبکہ آخری لیگ میچ میں دماق کو 1-4 سے شکست دے کر سات برس بعد چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

جمعرات کو کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں النصر کو ٹائٹل جیتنے کیلئے کامیابی درکار تھی، جسے ٹیم نے شاندار انداز میں حاصل کر لیا۔

النصر نے پہلے ہاف میں سادیو مانے کے گول کی بدولت برتری حاصل کی اور وقفے تک دماق پر دباؤ برقرار رکھا۔

دوسرے ہاف کے 52ویں منٹ میں کومان نے النصر کیلئے دوسرا گول اسکور کیا، تاہم آٹھ منٹ بعد دماق نے پنالٹی پر گول کر کے خسارہ کم کر دیا۔

اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے 63ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کی برتری مزید مستحکم کر دی، جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں انہوں نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا۔

اس فتح کے ساتھ النصر نے نہ صرف میچ 1-4 سے جیتا بلکہ سات سال بعد سعودی پرو لیگ کی ٹرافی بھی اپنے نام کر لی۔

کامیابی کے بعد النصر کے کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور جشن منایا، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو بھی ڈرم بجا کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

 

 

Ads