اوسلو،22 مئی (مسرت ڈاٹ کام)ناروے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی 26 رکنی قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت مانچسٹر سٹی کے اسٹار اسٹرائیکر اور 'ہٹ مین' ایرلنگ ہالینڈ کریں گے۔ناروے، جس نے اس سے قبل 1938، 1994 اور 1998 میں تین بار ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے، اس بار ایک مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرا ہے۔ ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر 37 گول داغ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔طے شدہ پروگرام کے مطابق، ناروے گروپ 'I' میں اپنی مہم کا آغاز عراق کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد اس کا مقابلہ سینیگل سے ہوگا، جبکہ گروپ مرحلے کا سب سے دلچسپ اور اہم مقابلہ فرانس کے خلاف متوقع ہے۔
ناروے کا مکمل اسکواڈ
گول کیپرز:اورجان ہاسک جولڈ نیلینڈ، ایگل سیلک، سینڈر ٹینگ وِک۔
ڈیفنڈرز:جولین رائرسن، مارکس ہولمگرین پیڈرسن، ڈیوڈ مولر وولف، فریڈرک بیورکن، کرسٹوفر ایجر، ٹور بیورن ہیگم، لیو اسکیری اوسٹی گارڈ، سونڈرے لانگاس اور ہنریک فالکنر۔
مڈ فیلڈرز:تھیلونیس آسگارڈ، فریڈرک آرسنس، مارٹن اوڈیگارڈ، سینڈر برگے، پیٹرک برگ، کرسٹین تھورسٹویڈٹ، مورٹن تھورسبی، تھیلو آسگارڈ۔
فارورڈز:ایرلنگ ہالینڈ، جورگن اسٹرینڈ لارسن، الیگزینڈر سورلوتھ۔
