Masarrat
Masarrat Urdu

کھرگے نے جوہری تجربے کی 52ویں برسی پر اندرا گاندھی کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Thumb

نئی دہلی، 18 مئی (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے ہندوستان کے پہلے جوہری تجربے ’’اسمائلنگ بدھا" کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پراس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے جرات مندانہ، طاقتور اور بصیرت والے فیصلے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اندراگاندھی کے اسی تاریخی فیصلے نے ملک کو خود انحصاری، اسٹریٹجک صلاحیت اور سیاسی مضبوطی کی طرف آگے بڑھانے کی راہ ہموار کی تھی۔

کانگریس صدر نے کہا کہ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا یہ جرات مندانہ اور دور اندیش سیاسی فیصلہ ہندوستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوا، جس سے ملک کو ایک نئی عالمی شناخت اور اسٹریٹجک طاقت ملی۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کی قیادت اور سیاسی جرات آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

غور طلب ہے کہ ہندوستان نے 18 مئی 1974 کو راجستھان کے پوکھران میں اپنا پہلا جوہری تجربہ کیا تھا، جسے "اسمائلنگ بدھا" نام دیا گیا تھا۔

 

Ads