Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستانی وزیر داخلہ کی ایرانی صدر سے طویل ملاقات، علاقائی امن اور مذاکرات پر تبادلۂ خیال

Thumb

تہران، 18 مئی (مسرت ڈاٹ کام) سید محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات کی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی، جبکہ مجموعی طور پر پاکستانی وفد نے قریب تین گھنٹے ایوانِ صدر میں گزارے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات کی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی، جبکہ مجموعی طور پر پاکستانی وفد نے قریب تین گھنٹے ایوانِ صدر میں گزارے۔

ملاقات میں ایرانی وزیر  داخلہ اسکندر مؤمنی اور ایرانی وزیر خارجہ بھی شریک تھے، جہاں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ممکنہ امن مذاکرات سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔

دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں ایران اور پاکستان کے تعلقات، خطے میں پائیدار امن اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ایرانی حکام نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، جبکہ جنرل عاصم منیر کے کردار کو بھی مثبت قرار دیا گیا۔

Ads