Masarrat
Masarrat Urdu

امریکہ ایران کی شرائط قبول کرے ورنہ میزائل طاقت کے آگے جھکنا ہوگا، ایرانی رکن پارلیمنٹ

Thumb

تہران، 18  مئی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی شرائط تسلیم کرکے سفارتی راستہ اختیار کرنا ہوگا، ورنہ ایران کی میزائل طاقت کے سامنے جھکنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکہ کے بارے میں اسلامی جمہوری ایران کے مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یا تو ایران کی شرائط قبول کر کے ہمارے سفارت کاروں کے سامنے جھکنا ہوگا، یا پھر ایران اس سے طاقت کے موقف سے بات کرے گا اور اسے ہماری میزائل طاقت کے سامنے تسلیم ہونا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی کسی شرط سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور امریکہ کو ایران کے سفارتی مؤقف کو قبول کرنا ہوگا۔

ابراہیم رضائی نے دفاعی طاقت کے حوالے سے شہداء کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دفاعی قوت انہی شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ شہداء نے ہتھیاروں کی تیاری، منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں اپنی جانیں قربان کیں تاکہ آج ملک اپنی عزت اور وقار کا دفاع کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک کے لیے عزت، وقار اور طاقت پیدا کی ہے اور ہم انہی کے راستے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

Ads