Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیلی بمباری کا ہولناک منظر، 132 افراد کی لاشیں نہ نکالی جا سکیں

  • 16 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

غزہ، 16 مئی (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیل کے شدید حملوں میں تباہ ہونے والی غزہ کی ایک کثیر المنزلہ عمارت کے ملبے سے ایک ہی خاندان کے 132 افراد کی لاشیں اب تک نہیں نکالی جا سکیں۔رپورٹس کے مطابق یہ المناک واقعہ 2024 میں اسرائیلی بمباری کے دوران پیش آیا تھا، جسے فلسطینیوں کے خلاف بدترین اور انتہائی سفاک حملوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کئی ماہ گزر جانے کے باوجود عالمی امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہر طرف تباہی کے آثار نمایاں ہیں اور زیادہ تر رہائشی عمارتیں یا تو مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہیں یا رہنے کے قابل نہیں رہیں۔

رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی ہزاروں نامعلوم لاشیں دبی ہوئی ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں کیلئے وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین ہے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

 

Ads