Masarrat
Masarrat Urdu

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد اعزاز حاصل کر لیا

Thumb

سلہٹ، 16 مئی (مسرت ڈاٹ کام) محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے بنگلادیش کے خلاف دوسسرے ٹیسٹ میں نجم الحسن شنٹو کی وکٹ حاصل کر کے پاکستان سے باہر کھیلے گئے میچوں میں اپنی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں۔

محمد عباس نے اس میچ میں محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

36 سالہ فاسٹ بولر یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

محمد عباس اب وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل جیسے فاسٹ بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک سے باہر 100 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز میں محمد عباس کی بولنگ اوسط 23.02 رہی، جو اس فہرست میں سب سے بہترین ہے۔

انہوں نے 51 اننگز میں 109 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2017 سے شروع ہونے والے اپنے بین الاقوامی ریڈ بال کیریئر میں پاکستان کی سرزمین پر انہیں صرف 9 وکٹیں مل سکیں۔

واضح رہے کہ محمد عباس نے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، جن میں پہلی اننگز کی پانچ وکٹیں شامل تھیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے 12 اوورز میں صرف 26 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

Ads