روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا اور برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔
مسٹر لاوروف نے مسٹر مودی سے علیحدہ ملاقات بھی کی اور گزشتہ سال دسمبر میں منعقدہ 23 ویں ہند- روس سالانہ سربراہ ملاقات کے بعد دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور مغربی ایشیا سمیت مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے مکالمے اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا بہترین راستہ قرار دینے کے اپنے سابقہ موقف کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے مسٹر لاوروف سے صدر ولادیمیر پوتن کو اپنی نیک خواہشات پہنچانے کی بھی درخواست کی۔
