Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ

  • 09 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 9 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز کو اسٹریٹجک اثاثہ قرار دینے پر غور شروع کردیا ہے، آبنائے ہرمز میں جو نئی اتھارٹی قائم کی جارہی ہے وہ عالمی انٹرنیٹ کیبلز کا انتظام سنبھالے گی۔ عالمی انٹرنیٹ ٹریفک اور مالیاتی ڈیٹا رکھنے والی کیبلز پر ایرانی قوانین لاگو ہوں گے۔

فارس نیوز کے مطابق ایرانی فرموں کو کیبل کے انتظام اور مرمت پر تکنیکی کنٹرول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے حوالے سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے “خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی” کے قیام کا اعلان کیا تھ جس کا مقصد گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نیا نظام متعارف کرانا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی قائم کردہ اتھارٹی کے تحت جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ جبکہ ایران اس اہم سمندری راستے کے استعمال پر ٹرانزٹ فیس بھی وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس لیے ایران کے اس اقدام نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

 

Ads