Masarrat
Masarrat Urdu

ایرانی اور امریکی بحریہ میں جھڑپیں

  • 08 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران،8 مئی (مسرت ڈاٹ کام ) ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں جھڑپیں عارضی طور پر بند ہوگئی ہیں تاہم خطے میں دوبارہ لڑائی کا امکان ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کی ایرانی آئل ٹینکرز کیخلاف کارروائی کے بعد ایرانی بحریہ نے ایکشن لیا تو کچھ دیر تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد جھڑپیں ختم ہو گئیں اور حالات پُرسکون ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق امریکیوں نے دوبارہ ایرانی بحری جہازوں کو ہراساں کیاتوفیصلہ کن جواب ملے گا۔

امریکی بحریہ کے ایرانی تجارتی جہاز پر حملے میں 10اہلکار زخمی اور 5 لاپتہ ہو گئے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایرانی پرچم والے تجارتی جہاز پر حملہ کیا اور ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے کے بعد ایرانی جہاز کے 5اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔

امریکی حملے میں ایرانی جہاز کارگو شپ سے ٹکرایا اور آگ لگ گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جہاز کے زخمی اہلکار اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ لاپتہ اہلکاروں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ایران جانے والے مزید 2 آئل ٹینکر ناکارہ بنا دیے۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے ایف اے 18سپرہارنیٹ طیاروں نے ایرانی پرچم بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔

 

Ads