Masarrat
Masarrat Urdu

دشمن کو اپنے اقدام پر پشیمانی ہوگی، کمانڈر ایرانی زمینی فوج

  • 08 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 8 مئی (مسرت ڈاٹ کام) خلیج فارس میں دشمن کی مہم جوئی کے ردعمل میں ایرانی آرمی چیف نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو اس کارروائی کا انجام بھگتنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے خلیج فارس میں دشمن کی مہم جوئی کے ردعمل میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ پشیمان ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق، جنرل امیر حاتمی نے وزارت داخلہ کے خصوصی معاون بریگیڈیئر محمدحسن نامی کے پیغام کو دوبارہ شائع کرتے ہوئے اس کے متن کی تائید کی، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ دشمن پشیمان ہوں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ کا یہ مختصر مگر سخت بیان خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دشمن کے لیے ایک واضح انتباہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Ads