ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان رضا طلائی نے کہا ہے کہ ہمارا ملک کرغزستان کے شہر بشکیک میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنے ہتھیاروں کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس سی او کے رکن ملکوں کی تعداد 10 ہے جن میں چین، ہندوستان، پاکستان اور روس بھی شامل ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد رکن ملکوں میں سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون کو یقینی بنانا ہے۔
