206 رنوں کے بڑے ہدف کا پیچھا کرنے اتری بنگلورو کی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ رخ اختیار کیا۔
دوسرے وکٹ کے لیے ویراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل کے درمیان 115 رنوں کی زبردست شراکت داری ہوئی۔دیودت پڈیکل نے محض 27 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکے کی مدد سے 55 رن بنائے۔ انہیں راشد خان نے آؤٹ کیا۔ کوہلی نے 44 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 81 رنوں کی اننگز کھیلی۔ وہ جیسن ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مڈل آرڈر میں رجت پاٹیدار اور جتیش شرما کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کرونال پانڈیا (23 ناٹ آؤٹ) اور ٹم ڈیوڈ (10 ناٹ آؤٹ) نے 18.5 اوورز میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔گجرات کے راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد سراج، جیسن ہولڈر اور مانو ستھار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنوں کا بڑا اسکور بنایا تھا۔اوپنر سائی سدرشن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے محض 58 گیندوں پر 100 رن (11 چوکے، 5 چھکے) بنائے۔
کپتان گل نے 32 رن بنا کر سدرشن کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 128 رن جوڑے۔ آخر میں جیسن ہولڈر (23 ناٹ آؤٹ) اور واشنگٹن سندر (19 ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچایا۔بنگلورو کے سوئش شرما، جوش ہیزل ووڈ اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
