Masarrat
Masarrat Urdu

مودی کے بارے میں کھڑگے کا بیان کانگریس کی گرتی سیاست کی انتہا، راہل ملک سے معافی مانگیں: نبین

Thumb

نئی دہلی، 21 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے کے بیان کو کانگریس کی گرتی ہوئی سیاست کی انتہا قرار دیتے ہوئے اس پر کانگریس اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی سے ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر نبین نے منگل کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کھڑگے کی جانب سے مودی کے لیے ’دہشت گرد‘ جیسے الفاظ کا استعمال کانگریس کی گرتی سیاست کی انتہا ہے۔ یہ صرف ایک فرد پر تبصرہ نہیں بلکہ ان 140 کروڑ ہندوستانی عوام کے مینڈیٹ کی بھی توہین ہے، جنہوں نے جمہوری عمل کے ذریعے اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کانگریس ترقی اور حقائق کے سوالات پر گھرتی ہے، تو راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور ان کے ساتھی ایسے بیانات دے کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب ملک کی خواتین کانگریس سے اپنے حقوق کا حساب مانگ رہی ہیں، تو اس طرح کے غیر معیاری بیانات اس کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ "ایسے بیان پر کانگریس اور راہل گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ جب بھی راہل گاندھی اور ان کے خاندان نے الفاظ کی حد پار کی ہے، عوام نے انہیں سخت جواب دیا ہے، اور اس بار بھی دے گی۔"

قابلِ ذکر ہے کہ کھڑگے نے آج تمل ناڈو میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ انا ڈی ایم کے کے لوگ، جو خود انا دورئی کی تصویر لگاتے ہیں، وہ مودی کے ساتھ کیسے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ "وہ ایک دہشت گرد ہیں اور ان کی پارٹی مساوات اور انصاف پر یقین نہیں رکھتی۔"

 

Ads