Masarrat
Masarrat Urdu

ایران نے دشمن کیلیے نئے سرپرائز تیار کر لیے: ایرانی میڈیا

  • 21 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 21 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) عارضی جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے اور جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں ایران نے دشمن (امریکہ اور اسرائیل) کیلیے نئے سرپرائز تیار کر لیے۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ایسے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی ممکنہ جارحانہ جنگ کے دوبارہ آغاز کی صورت میں نئے اور حیران کن اقدامات تیار کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، امریکہ کے غیر ضروری مطالبات اور ایران کی بحری ناکہ بندی کے اعلان نے مذاکرات کی راہ روک دی ہے، ایسے میں ایران جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے امکان کیلیے مکمل طور پر تیار ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایران جنگ دوبارہ شروع ہونے کا امکان دیکھا رہا ہے اور اسی بنیاد پر اس نے مخصوص عسکری نقل و حرکت کی ہے جبکہ اس مقصد کیلیے اہداف کی ایک نئی فہرست بھی تیار کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ جنگ کے پہلے ہی لمحات سے امریکیوں اور اسرائیلیوں کیلیے ’’دوسری جہنم‘‘ بنانے کیلیے تیار ہے۔

 

Ads