Masarrat
Masarrat Urdu

ٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس

  • 21 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 21 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے تناظر میں اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ماتحت ڈیل ہوئی تو وہ امن اور سلامتی کی گارنٹی دے گی، ٹرمپ نے ڈیل کی تو صرف اسرائیل اور مشرق وسطیٰ نہیں بلکہ ہر جگہ امن ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کی ڈیل یورپ، امریکہ سمیت ہر جگہ امن، سلامتی اور تحفظ کی ضمانت دے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جو معاہدہ ہم کر رہے ہیں وہ اوباما اور بائیڈن دور سے کہیں بہترہوگا، میں جوہری معاہدہ ختم نہ کرتا تو ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور خطے کے خلاف استعمال ہوتے، سابق معاہدہ جوہری ہتھیاروں کی طرف لے جانے والا راستہ تھا اب ایسا نہیں ہوگا۔

ایران پاکستان میں مذاکرات کرنے آ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انھوں نے کہا ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، ایران سے اوباما کا معاہدہ اب تک کے بدترین معاہدوں میں سے ایک ہے، اوباما حکومت نے طیاروں میں بھر کر ایک ارب ستر کروڑ ڈالر ایران کو بھیجے تھے، بینکرز بھی حیران تھے، ڈی سی اور میری لینڈ کے بینکوں سے اتنی رقم کیوں نکالی گئی۔

ٹرمپ نے کہا فیک نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافی پہلے کے شرم ناک معاہدے کی حمایت کرتے رہے، ہمارے دور کا معاہدہ اسرائیل، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے لیے امن کی ضمانت ہوگا، شرمندگی اور ذلت کا دور ختم ہو چکا، نیا معاہدہ پوری دنیا کے لیے فخر کا باعث ہوگا۔

 

Ads